Agreement to Sell Property, اقرار نامہ معاہدہ بیع اردو, Urdu Template



اقرار نامہ معاہدہ بیع

بحق غلام حسین ولد عبداللہ حسین ساکن 206-P  جوہر ٹاؤن لاہور شناختی کارڈ نمبر 35200-36564898-8۔

منکہ غلام محمد ولد سلیم علی ساکن 236-A کینال پارک گلبرگ 2 لاہور، شناختی کارڈ نمبر 35202-00000000-9 کا ہوں جو کہ ایک قطعہ________________رقبہ تعدادی _____________ کھیوٹ نمبر_______کھتونی نمبر_______خسرہ نمبر_____رقبہ تعدادی______________کا منتقلہ حصہ_____________ بقدر _______________مربع فٹ جمعبندی سال 2006 واقع _______________________۔حدوداربعہ مشرق گھر جناب علی عظمت قریشی مغرب20 فٹ سڑک شمال  تکونی پارک جنوب گھر جناب محمد عظیم ملک جو کہ بروئے بیعنامہ رجسٹرڈشدہ دستاویز نمبر 746 بہی نمبر3656 جلد نمبر151مورخہ 3 ستمبر 2010درج سب رجسٹرار ماڈل ٹاؤن، لاہوروبحوالہ انتقال نمبر3656489بیعہ منظورشدہ محکمہ مال ہے،کی رو سے مکان مذکورہ من مقر کی ملکیت ہے۔اور اسے بیع وغیرہ کرنیکا مجھے پورا پورا قانونی واخلاقی حق حاصل ہے کوئی امر مانع نہ ہے۔

 

قبل ازیں بیع مبیعہ مکان مذکورہ بالا ہر قسم کی بار کفالت مثلاًرہن بیع ہبہ تبادلہ وصیت وقف بار حق مہر خانگی تقسیم سکیم مقدمات زیرباریوں جملہ تنازعات سرکاری ٹیکس سے مبر ا و پاک و صاف ہے اگر کوئی سابقہ واجبات مکان مذکورہ کی بابت نکلے تو از گرہ خود رقم خرچ کر کے مکمل کلیئرنس مطابق تسلی مشتری کلیئر کروا کر دینے کا پابند ہونگا۔ لہٰذا من مقرنے بقائمی ہوش و حواس خمسہ وثبات عقل برضا خود بلا جبر واکراہ غیرے مکان مذکورہ بالا بالعوض مبلغ 2,000,000/-(بیس لاکھ روپے) نصف جنکے مبلغ دس لاکھ ہوتے ہیں بدست وبحق غلام حسین ولد عبد اللہ حسین بیع کرنے کا معاہدہ کرکے کل رقم میں سے مبلغ 200,000/- (دو لاکھ روپے) بطوربیعانہ نقدبشکل کرنسی نوٹ، رو برو گواہان ہاشیہ مشتری مذکور سے وصول پالیا ہے۔جبکہ بقایارقم مبلغ  1,800,000/-(اٹھارہ لاکھ روپے) بوقت رجسٹری وصول پاکرقبضہ مکان حوالے مشتری کرے گا۔میعادرجسٹری ازمورخہ15 ستمبر 2020 سے مورخہ31 دسمبر 2020تک طے پائی ہے۔

من مقر بوقت رجسٹری ہمہ قسم بلز و پراپرٹی ٹیکس وغیرہ کلیئر کرواکر تازہ پی ٹی ون،کلیئرنس سرٹیفکیٹ،وتازہ فرد ملکیت برائے بیع تصدیق شدہ تحصیلدار و تازہ مصدقہ نقل بیعنامہ بمعہ سابقہ تمام اصل کاغذات بابت مکان مذکورہ بالاحوالے مشتری کرنے کاپابندہونگا۔اور اسکے علاوہ بوقت رجسٹری گین ٹیکس کی رقم بمطابق FBR ادا کرنے کاپابندہونگا۔مشتری اندر میعاد جب چاہے جس نام پر چاہے رجسٹری کروالیوے۔ خرچہ رجسٹری مشتری خود اداکرے گا۔ مشتریDCریٹ کے مطابق رجسٹری کروا سکتاہے۔ مشتری معاہدہ بیع سے معاہدہ بیع کرسکتاہے رقم بیعانہ وصول کر سکتا ہے،من مقر مطابق شرائط معاہدہ ہذا بقایا رقم وصول کر کے مشتر ی یا جس نام مشتری کہے گارجسٹری کرنے کا پابند ہونگا۔ بعداز تکمیل شرائط مشتری اندر میعاد بقایا رقم ادا نہ کرے گا تواس کا بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہوگا۔من مقر اندر میعاد بقایا رقم وصول پا کر رجسٹری کرنے سے انکار یا لیت ولعل کرونگا تووصول شدہ بیعانہ کا ڈبل ادا کرےگا۔یا مشتری چاہے عدالت سے رجسٹری کروا لیوے جبری رجسٹری کی صورت میں خرچہ عدالت بذمہ من مقرہوگا۔ جو مشتری بقایا زر ثمن سے وضع کر لیوے۔ تکمیل شرائط کی بابت من مقرکی ذات خاص جائیداد منقولہ و غیر منقولہ بمعہ میرے وارثان قائم مقامان بازگشت قریبی یا بعیدی بہرکیف ذمہ دار ہوں گا۔ لہٰذا اقرارنامہ معاہدہ بیع رو برو گواہان حاشیہ پڑھ کرسن کر سمجھ کر درست تسلیم کرتے ہوئے اپنے دستخط و نشان انگوٹھا جات ثبت کردیئے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔المرقو م مورخہ14 ستمبر 2020

 


 دستخط و نشان انگشت   العبدغلام محمد ولد سلیم علی                                                                 دستخط و نشان انگشت  العبدغلام حسین ولد عبد اللہ حسین

 

 دستخط و نشان انگشت          گواہ شد(1)  محمد جمیل فاروقی ولد محمد رمضان فاروقی                              دستخط و نشان انگشت   گواہ شد (2) ضیاء اللہ قادری ولد فاروق قادری